Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا ورلڈ کپ 2022: سُپر 16 کس ٹیم کا مقابلہ کس سے ہوگا؟

پہلا میچ نیدر لینڈز اور امریکا جبکہ دوسرا ارجنٹائن اور آسٹریلیا کے درمیان ہو گا (فوٹو: سپورٹس انسائیڈر)
قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 کا پری کوارٹر فائنل راؤنڈ آج (سنیچر کو) شروع ہو گا اور اس سلسلے میں دو میچز میں چار ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف نبرد آزما ہوں گی۔
سنیچر کو پہلا میچ نیدر لینڈز اور امریکا کی ٹیموں کے درمیان خلیفہ انٹرنیشنل سٹیڈیم، دوحہ میں کھیلا جائے گا جبکہ  دوسرے میچ میں دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن رہنے والی ٹیم ارجنٹائن کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہو گا۔
پہلا میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہو گا۔
دوسرے میچ میں دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن ارجنٹائن اور آسٹریلیا کی ٹیمیں احمد بن علی سٹیڈیم، الریان میں پنجہ آزمائی کریں گی۔ یہ میچ رات 12 بجے شروع ہو گا۔
میگا ایونٹ کا پری کوارٹر فائنل راؤنڈ 6 دسمبر کو اپنے اختتام کو پہنچے گا جس کے بعد میگا ایونٹ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوجائے گی ۔
کوارٹر فائنل مرحلہ  9دسمبر سے شروع ہو کر 10 دسمبر کو اختتام پذیر ہو گا۔ اس کے بعد میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 13 جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 14 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
تیسری پوزیشن کے لیے میچ 17 جبکہ فائنل میچ 18 دسمبر کو لوسیل آئیکونک سٹیڈیم، لوسیل میں کھیلا جائے گا۔
 

سپر 16 مرحلے کا شیڈول

سنیچر، تین دسمبر:
نیدرلینڈز بمقابلہ امریکا
ارجنٹائن بمقابلہ آسٹریلیا
اتوار، چار دسمبر:
فرانس بمقابلہ پولینڈ
انگلینڈ بمقابلہ سینیگال
پیر، پانچ دسمبر:
جاپان بمقابلہ کروٹیا
برازیل بمقابلہ کوریا
منگل، چھ دسمبر:
مراکش بمقابلہ سپین
پرتگال بمقابلہ سوئٹزرلینڈ

شیئر: