نئی دہلی ... شہری ہوابازی کے وزیر اور سیکریٹری نے جمعہ کو جھگڑالو مسافروں کیلئے ”نو فلائی لسٹ“ جاری کی ہے۔ یہ فہرست شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ رویندر گائیکواڑ کی جانب سے مارچ میں ایئر انڈیا کے ملازم سے لڑائی جھگڑے کے پس منظر میں جاری کی گئی ہے۔ شہری ہوا بازی کے سیکریٹری نے کہا کہ جھگڑالو مسافروں کو 3 ماہ، 6ماہ اور اور 2سال تک کی سزا دی جاسکتی ہے۔ایئرانڈیا کے سربراہ کے نام شہری ہوابازی کی وزارت نے ایک خط تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ موجودہ قواعد میں تبدیلی کی جارہی ہے۔ یہ بھی اپیل کی گئی کہ گائیکواڑ پر پابندی ختم کردی جائے۔ نئے قواعد پر عوام سے انکی رائے بھی مانگی گئی ہے۔ وزارت اسکے بعد ان سارے قواعد کو حتمی شکل دیگی۔