پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ’قانونی طور پر ملک میں عام انتخابات نئی مردم شماری کے بغیر نہیں کرائے جا سکتے۔‘ اردو نیوز کے نامہ نگار بشیر چوہدری کو دیے گئے انٹرویو میں احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان اگر پستول کنپٹی پر نظام کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں تو یہ ان کی بُھول ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ ’پاکستان میں اکتوبر 2023 سے پہلے عام انتخابات کا نہ تو جواز ہے نہ ہی انتظامی طور پر ممکن ہے۔‘