Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فٹ بال ورلڈ کپ: کروشیا جاپان کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں

گروپ میچوں میں جاپان نے جرمنی اور سپین کی مضبوط ٹیموں کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
کروشیا نے فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں جاپان کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
پیر کی رات کو کھیلے گئے میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔
پینلٹی شوٹ آؤٹ میں کروشیا کے گول کیپر ڈومینیک لیاکووک نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار میں سے تین پینلٹیز کو روک لیا۔
قبل ازیں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ  مقررہ 90 منٹ میں ایک ایک گول سے برابر رہا اور اضافی وقت میں بھی میچ برابر رہا۔
میچ کا پہلا گول 43 ویں منٹ میں جاپان کے کھلاڑی ڈیزن میڈا نے سکور کیا۔ کروشیا نے 55 ویں منٹ میں گول کرکے سکور برابر کر لیا۔
گروپ میچوں میں جاپان نے جرمنی اور سپین کی مضبوط ٹیموں کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا۔
کروشیا کی ٹیم 2018 کے ورلڈ کپ کی فائنلسٹ رہی ہے۔ 
 

شیئر: