سوئس سپورٹر نے اپنے ہاتھوں سے البانیا کے پرچم پر بنے باز کا نشان بنایا تھا جس سےسربیا کے سپورٹر مشتعل ہو گئے۔
واضح رہے کہ باز بلقان جنگ کے دوران البانیا کا نشان تھا جسے سربیا کے خلاف جنگ میں استعمال کیا گیا۔ یہ جنگ کوسوو، مقدونیہ اور البانیہ کی تھی۔
سوئس سپورٹر خاتون کی طرف سے باز کا نشان بنانا مخالف ٹیم کے جذبات کو مشتعل کرنے کے مترادف سمجھا گیا ہے جس کے باعث انہیں سٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ سربیا اور سوئٹرز لینڈ کے درمیان میچ میں سوئس ٹیم تین گول سے جیت گئی تھی۔