ہم سب جانتے ہیں کہ اے ٹی ایم سے رقم نکالی جا سکتی ہے، لیکن انڈیا میں پہلی مرتبہ ایک ایسی اے ٹی ایم لگائی گئی جس سے لوگ ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے سونے کے سکے بھی نکال سکتے ہیں۔
انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق اس مشین کا نام ’گولڈ سکہ اے ٹی ایم‘ ہے اور میں پانچ کلوگرام سونے کے سکے رکھے جا سکتے ہیں۔ اس مشین سے 0.5 گرام سے سو گرام کے سکے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
گولڈ سکہ کے نائب صدر پرتاپ نے کہا کہ ’لوگ جیولری کی دکانوں پر جانے کے بجائے یہاں سے سکے حاصل کر سکتے ہیں۔ سونے کے یہ سکے 24 قیراط کے ہیں۔‘
مزید پڑھیں
-
انڈیا میں 14 سالہ لڑکے کو سوشل میڈیا پر اظہارِ محبت مہنگا پڑ گیاNode ID: 720766
-
انڈیا: جُڑواں بہنوں کی ایک ہی شخص سے شادی، مقدمہ درجNode ID: 723311
-
یہ پاکستان سے کشمیر واپس لینے کا وقت ہے: کانگریس رہنماNode ID: 723426
ان کا کہنا تھا کہ اس اے ٹی ایم میں سونے کی قیمت لائیو اپ ڈیٹ کی جاتی ہے۔ ’قیمتیں یہیں اپ ڈیٹ کی جاتی ہیں جو سکرین پر نظر آتی ہیں۔ اسی طرح سونے پر لگنے والے ٹیکسز بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔‘
’آج دوپہر تک 20 افراد نے اس مشین کو استعمال کیا اور ہمیں امید ہے مزید لوگ اسے استعمال کریں گے۔‘
اس مشین کی سیفٹی کے حوالے سے نائب صدر کا کہنا تھا کہ ’دیگر اے ٹی ایم مشینوں کی طرح ہم نے اس کی سکیورٹی کا بھی انتظام کیا ہے جس میں بلٹ اِن کمیرہ اور ساؤنڈ الارم شامل ہے۔ اس کے علاوہ ہم نے اے ٹی ایم کے باہر تین سی سی ٹی وی کیمرے لگائے ہیں۔‘
We proudly announce that we have successfully launched Gold ATM and, through this achievement, we unleash the unstoppable journey to make Bharat Sone ki Chidiya phir se, and contribute to the mission of Bangaru Telangana.https://t.co/a2Q25copfW#goldatm #goldatmindia #goldatmhyd pic.twitter.com/Y4QOpuhoSD
— Goldsikka Limited (@goldsikkaltd) December 5, 2022