Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کون ہے یہ جائنٹ‘، طویل القامت شخص نے سب کو حیرت میں ڈال دیا

رابرٹ واڈلو کو ایلانوئے کا جائنٹ کہا جاتا تھا۔ فوٹو: اے ایف پی
دنیا کے سب سے لمبے قد والے شخص کو دیکھ کر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے صارفین حیران رہ گئے ہیں اور پوچھنا شروع کیا کہ ’کون ہیں یہ جائنٹ؟‘
پیر کو ٹوئٹر پر ’ہسٹری اِن کَلر‘ نامی ایک ہینڈل نے امریکہ کی ریاست ایلانوئے میں رہنے والے رابرٹ واڈلو کی تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی فیملی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
تصویر کے ساتھ لکھا گیا کہ یہ سنہ 1935 میں کھینچی گئی تھی۔ پھر بھی صارفین کا تجسس برقرار رہا اور ان کے بارے میں مزید جاننے کے لیے کوشاں رہے۔
جس پر اسی پوسٹ کے جواب میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ نے بھی تصدیق کی کہ رابرٹ واڈلو دنیا کے سب سے طویل القامت شخص تھے۔
 
گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اس حوالے سے ایک ٹویٹ بھی کی جس میں بتایا گیا تھا کہ ’دنیا میں سب سے لمبے انسان کے طور پر زندگی گزارنے والے شخص کی شاندار تصویر‘
انڈین این ڈی ٹی وی کے مطابق رابرٹ واڈلو کو ایلانوئے کا جائنٹ یعنی ایلانوئے کا دیو قامت شخص کہا جاتا تھا اور 1940 میں ان کا قد 8 فُٹ 11 انچ تھا۔
پانچ سال کی کم عمر میں بھی واڈلو کا قد پانچ فٹ 4 انچ تھا جبکہ آٹھ سال کی عمر میں ان کا قد 5 فُٹ 11 انچ تھا۔
رابرٹ واڈلو پیدائشی طور ہائپرپلاسیا نامی ایک بیماری کا شکار تھے جس کے باعث ان کے جسم کے عضو غیرمعمولی طور پر بڑھنا شروع ہو گئے تھے۔
رابرٹ واڈلو 15 جولائی 1940 کو 22 سال کی عمر میں ٹخنے میں زخم اور چھالے بننے ہونے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

شیئر: