Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی، بیلجیئم فٹ بال ٹیم کے کپتان ایڈن ہیزرڈ ریٹائر

ایڈن ہیزرڈ نے ورلڈ کپ کے تینوں میچ کھیلے لیکن کوئی گول سکور  نہیں کر سکے۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)
فٹ بال کی ورلڈ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر براجمان بیلجیئم کی ٹیم کے کپتان ایڈن ہیزرڈ نے ورلڈ کپ میں ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
قطر میں جاری فیفا فٹ بال ورلڈ کپ میں بیلجیئم کی ٹیم پہلے ہی مرحلے میں میگا ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی۔ گروپ ایف کے تین میچوں میں بیلجیئم پہلا میچ مراکش سے ہار گیا تھا، دوسرا کینیڈا سے جیت گیا تھا اور اس کا تیسرا میچ کروشیا کے ساتھ ڈرا ہوا تھا۔
ایڈن ہیزرڈ نے ورلڈ کپ کے تینوں میچ کھیلے لیکن اپنی ٹیم کے لیے کوئی گول سکور  نہیں کر سکے۔
اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں ایڈن ہیزرڈ نے لکھا کہ ’میں نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’آج ایک صفحہ پلٹ رہا ہے۔ آپ کی محبت کا شکریہ۔ آپ کے حمایت کا شکریہ۔ سنہ 2008 سے لے کر اب تک آپ نے جتنی خوشیاں ہم سے شیئر کیں ان سب کا شکریہ۔‘
بیلیجیئم کے سٹار سٹارئکر کا کہنا تھا کہ ’میں آپ سب کو یا د رکھوں گا۔‘
اکتیس سالہ ایڈن ہیزرڈ کا کیریئر 2008 میں شروع ہوا تھا اور وہ بیلجیئم کی طرف سے تقریباً 14 سالوں میں 126 میچ کھل کر 33 گول کر چکے ہیں۔
تاہم ایڈن ہیزرڈ ہسپانوی فٹ بال کلب ریال میڈرڈ کا حصہ ہیں اور وہاں اپنا فٹ بال کیریئر جاری رکھیں گے۔
اس سے قبل پچھلے ہفتے ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کے باعث بیلجیئم کے کوچ روبرٹو مارٹنیز نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

شیئر: