Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ:37سال بعدشو ہرکو معلوم ہوا کہ اس کی بیوی رضاعی بہن ہے

جدہ: 37سال کی رفاقت اور6بیٹوں کے بعد سعودی شہری کو معلوم ہوا کہ اس کی رفیقہ حیات رضاعی بہن ہے جسے فوری طور پر طلاق دینی چاہئے۔ جدہ کی عدالت میں دائر ہونے والے طلاق کے مقدمہ میں شوہر نے دعوی کیاہے کہ وہ اپنی بیوی کو اس لئے طلاق دینا چاہتا ہے کیونکہ اسے معلوم ہوا ہے کہ وہ اس کی رضاعی بہن ہے۔ دوسری طرف بیوی نے شوہر کا دعوی بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 37سال کی رفاقت کے بعد اب اچانک اسے کیوں خیال آیا کہ وہ اس کی رضاعی بہن ہے۔ بیوی کا دعوی ہے کہ اس کا شوہر محض جان چھڑانے اور وراثت سے محروم کرنے کے لئے ایسا کر رہا ہے۔ بیوی نے عدالت سے کہا کہ اسے اور اس کی اولاد کو 4ملین ریال معاوضہ دلوایا جائے۔ عکاظ اخبار کے مطابق عدالت نے موقف اختیار کیا کہ اس مقدمہ کی سماعت عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں بلکہ اس کا فیصلہ سربرآوردہ علماءبورڈ کرے گا۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: