Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقامہ اور ملازمت قوانین کی خلاف ورزی، شہریوں اور غیرملکیوں کے خلاف 23 ہزار سے زیادہ فیصلے

قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزاؤں کے فیصلے شامل ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے (ربیع الاول 1446) میں ایک ماہ کے دوران انتظامی کمیٹیوں کے ذریعے اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے خلاف 23 ہزار 435 فیصلے جاری کیے ہیں۔ 
ایس پی اے کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے بیان میں کہا کہ ’خلاف ورزیوں پر قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزاؤں کے فیصلے شامل ہیں‘۔ 
محکمہ پاسپورٹ نے مقامی شہریوں اورمقیم غیرملکیوں پر زور دیا کہ ’وہ اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو سفر، روزگار، رہائش، پناہ یا کسی تعاون سے گریز کریں‘۔ 

شیئر: