ریاض: پی ٹی آئی کے نئے عہدیداروں کے اعزاز میں تقریب
عبد القیوم خان، احمد رضا علوی اور بخت شیر کے علاوہ دیگر رہنما ؤں کی شرکت
ریاض(ذکائ اللہ محسن)پاکستان تحریک انصاف پنجاب ونگ سعودی عرب کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے نو منتخب عہدیداروں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں عبدالقیوم خان ،احمد رضا علوی ، بخت شیر ، محمد وجاہت علی صدیقی ، شفیع خان اتمانخیل ، روزی گل ، ارشاد خٹک، ڈاکٹر احمد ندیم ،سید فیاض گیلانی اورمحمدخرم خان نےخصوصی شرکت کی۔ نظامت کےفرائض ادا کرتے ہوئے ڈاکٹر سلمان شاہد نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ پنجاب ونگز کے نومنتخب عہدیداروں جن میں صدر شبریز اختر ، جنرل سیکرٹری رانا کاشف ، نائب صدر چوہدری راشد ،سیکرٹری اطلاعات آفتاب تابش سے بخت شیر نے حلف لیا۔ احمد رضا علوی نے خطاب کرتے ہوئے نئے عہدیداروں کو مبارکباد دی اور کہا آئندہ آنے والے انتخابات میں نیا پاکستان بنانے میں پاکستان تحریک انصاف کامیاب ہو گی۔عبدالقیوم خان نےکہا کہ لیڈر وہ ہوتا ہے جو لیڈر پیدا کرے ۔عمران خان وہ لیڈر ہے جو اپنے ورکروں کو لیڈر بنا رہا ہے۔ سید فیاض گیلانی نے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ نوجوان قیادت کو آگے لاتے ہوئے ضلعی سطح پر بھی ونگز بنائے جائیں ۔ شبریز اختر نے اپنی جماعت اور قائد عمران خان کے لیے بھر پور کام کرنے کا عزم کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب سے تعلق رکھنے والےممبران کی تعداد کو بڑھانے کی کو شش کروں گا ۔ تقریب سے شفیع خان اتمانخیل ، ڈاکٹر احمد ندیم ، محمد وجاہت صدیقی، ارشاد خٹک، رانا کاشف، چوہدری راشد ، آفتاب تابش اورروزی گل نے بھی خطاب کیا۔