امارات: دوران سفر اقامہ ختم ہوجائے تو غیرملکی پر تاخیر کا جرمانہ نہیں ہوگا
ابوظبی: امارات میں مقیم غیرملکیوںکے اقامہ کی مدت دوران سفر ختم ہوجائے تو ان پر تاخیر کا جرمانہ عائد نہیں ہوگا۔ اماراتی شناختی اتھارٹی نے شہریوں کے لئے شناختی دستاویزات اور غیرملکیوں کے لئے اقامہ کی وقت پر تجدید نہ کرانے پر عائد ہونے والے جرمانے معاف کرنے کے لئے ضابطوں کا اعلان کردیا ہے۔ نئے جاری ہونے والے ضابطوں کے مطابق جو غیر ملکی امارات سے باہر ہو اور دوران سفر اس ا قامہ ختم ہوجائے توپاسپورٹ پر خروج کی تاریخ دکھا کر جرمانے سے بچ سکتا ہے۔ ایسا غیرملکی پاسپورٹ کے ذریعہ ثابت کرے وہ اقامہ ختم ہونے کی تاریخ کے وقت ملک سے باہر تھا تو اس کے معاملے کا جائزہ 48گھنٹوں میں لے کر اسے تاخیر کے جرمانے سے معاف کیا جاسکتا ہے۔