Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کا العلا میں شرعان پروجیکٹ کا دورہ، کارکنوں سے ملاقات

پروجیکٹ کی تعمیر اور ترقی کے اہم مراحل کا جائزہ لیا (فوٹو: الاخباریہ)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کو العلا گورنریٹ میں شرعان پروجیکٹ کا دورہ کیا ہے۔
الاخباریہ اور اخبار 24 کے مطابق سعودی ولی عہد نے پروجیکٹ کی تعمیر اور ترقی کے اہم مراحل کا جائزہ لیا اور پروجیکٹ پر کام کرنے والے کارکنوں سے ملاقات کی۔
یاد رہے شرعان ریزورٹ پروجیکٹ ان اہم منصوبوں میں سے ایک ہے جو ماحولیاتی پائیداری اور ڈیزائن کو مد نظر رکھتے ہوئے لگژری ہاسپلیٹی کے تصورات کو نئے سرے سے متعین کرنے کےلیے کام کرتا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق شرعان پروجیکٹ کا تصور اور انٹرنیشنل سمٹ سینٹر، فرانسیسی معمار جین نوویل نے ڈیزائن کیا ہے۔
یہ براہ راست شرعان نیچر ریزرو کی چٹانوں کی شکلوں میں تعمیر کی جائے گی جسے العلا کے قدیم نباطی فن تعمیر اور ڈرامائی صحرائی منظر سے متاثر کیا گیا ہے۔
 فرانسیسی انجینیئرنگ گروپ  سعودی انجینیئرنگ فرم المبانی کے ساتھ مشترکہ منصوبے کے ذریعے اس ریزورٹ کو تعمیر کررہا ہے۔

شیئر: