انڈیا کی ریاست کرناٹک کے ضلع کلبرگی میں واقع ریلوے سٹیشن کے ڈیزائن کو دائیں بازو کے سخت گیر گروہ کی دھمکیوں کے باعث تبدیل کر دیا گیا ہے۔
انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق کلبرگی ریلوے سٹیشن کے ڈیزائن کے بارے میں نیا تنازع تب شروع ہوا جب ریلوے حکام کی جانب سے اس پر سبز رنگ و روغن کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں
-
انڈین ریاست کرناٹک میں ’لَوّ جہاد‘ کے خلاف قانون سازی کا مطالبہNode ID: 722141
ریلوے سٹیشن کے نئے ڈیزائن کے بعد ہندو انتہا پسند گروہ جگرتی سینا کی جانب سے مظاہرے کیے گئے اور دعویٰ کیا گیا کہ سبز رنگ کی وجہ سے اس کی ظاہری شکل مسجد میں تبدیل ہو گئی ہے اور اس کے ڈیزائن کو تبدیل کیا جائے۔
دائیں بازو کی اس جماعت کے مظاہرے کے بعد ریلوے حکام نے سٹیشن کے سبز رنگ کو سفید میں تبدیل کرنا شروع کر دیا ہے۔ تاہم ریلوے سٹیشن کے اطراف ممکنہ مظاہروں کو روکنے کے لیے پولیس کو بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔
کلبرگی میں ریلوے سٹیشن کے رنگ اور ڈیزائن کی تبدیلی کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
#Hindu right wing groups demand #Kalaburgi railway station to be repainted. They allege it resembles that of a #mosque. The railway authorities had recently painted the walls green. Since the central structure is dome shaped. It resembles that of mosque they allege. #Karnataka pic.twitter.com/kd2CC4XkeY
— Imran Khan (@KeypadGuerilla) December 13, 2022