Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں گیس سیلنڈر سپلائرز کو مزید 12 ماہ کی مہلت

 وازارت کی طرف سے دی گئی مہلت 9 دسمبر کو ختم ہوگئی تھی(فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور نے مملکت میں گیس سیلنڈر سپلائرز کو نئی پابندیوں پر عملدرآمد کے حوالے سے مزید 12 ماہ کی مہلت دی ہے۔
یاد رہے کہ وازارت کی طرف سے دی گئی مہلت 9 دسمبر کو ختم ہوگئی تھی۔
الاقتصادیہ کے مطابق گیس سیلنڈر کے سرمایہ کاروں کو اپنا کام قانون کے دائرے میں لانے اور مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے مہلت میں توسیع کی گئی ہے۔ 
وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور نے بیان میں کہا کہ’ نئے اصلاحی پروگرام کا دورانیہ 12 ماہ مقرر کیا گیا ہے اس کی شروعات رواں برس 9 دسمبر سے ایک سال کے لیے ہوگی‘۔ 
وزارت نے گیس سیلنڈر سپلائرز سے کہا ہے کہ’ وہ مہلت میں توسیع کے دوران اپنا سارا کام نئے قوانین و ضوابط کے دائرے میں لے آئیں‘۔ 
نئے لائحہ عمل میں سروس سٹیشن، آپریشنل امور کے حوالے سے پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ تجارتی امور اور امن و سلامتی کے حوالے سے کچھ ضابطے مقرر کیے گئے ہیں۔
نئے لائحہ عمل میں سیلنڈرز کو صاف ستھرا رکھنا سپلائرز کی ذمہ داری ہے۔ گیس سٹیشن میں آتشزدگی سے بچاؤ کے تمام انتظامات کا بھی پابند بنایا گیا ہے۔

شیئر: