سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشرٰی بی بی کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ ایک ملازم سے توشہ خانہ کے سامان کے حوالے سے بات کر رہی ہیں اور آنے والے سامان کی تصویریں کھینچنے پر برہم ہو رہی ہیں۔
آڈیو میں بشرٰی بی بی مبینہ طور پر بنی گالہ ہاؤس کے ملازم سے فون پر بات کر رہی ہیں۔
تاہم پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے آڈیو کو غیر مستند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملازمین کے ساتھ ہونے والی گفتگو کا کوئی سر ہے نا پیر، مختلف آڈیوز کو جوڑا گیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ثاقب نثار کی آڈیو آئی تھی، آڈیوزکوئی مستند نہیں ہیں، جتنی آڈیوزاس وقت آرہی ہیں سب کو کٹ پیسٹ کر کے جوڑا گیا۔
آڈیو میں بشرٰی بی بی ملازم سے پوچھتی ہیں کہ ’آپ نے اظفر کو توشہ خانہ کی آنے والی چیزوں کی تصویریں کھینچنے کا کہا تھا؟‘ جس پر وہ انکار کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
خاتونِ اول کی قریبی دوست فرح خان خبروں میں کیوں ہیں؟Node ID: 658816
-
بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک، درخواست سماعت کے لیے مقررNode ID: 685621
دوسری جانب عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری نے آڈیو لیک کے حوالے سے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’گھر کے ذاتی امور اورسیکورٹی کےحوالے سے ملازمین کو ہدایات دینا عمران خان کی اہلیہ کا حق ہے۔ خواتین کو اٹیک کرنا ن لیگ کا وطیرہ ہے مگر یہاں سوال یہ ہے وزیراعظم کی سکیور لائن کو ٹیپ کون کررہاتھا اوراب وہ کون ہےجو اپنے مقصد کے لیےان آڈیوز کو لیک کررہا ہے؟‘
بشرٰی بی بی کہتی ہیں ’کیوں کھینچی تھیں تصوہریں، گھر کے اندر جو چیزیں آتی ہیں ان کی تو تصویر نہیں کھینچتے، جو باہر جاتی ہیں ان کی تصویریں کھینچنی چاہییں۔‘
’جو چیزیں میرے پاس آرہی ہیں ان کی کیوں تصویریں کھینچی جا رہی ہیں۔‘
گھر کے ذاتی امور اورسیکورٹی کےحوالے سےملازمین کوہدایات دینا عمران خان کی اہلیہ کا حق ہے.خواتین کو اٹیک کرنان لیگ کا وطیرہ ہےمگر یہاں سوال یہ ہےوزیراعظم کی سیکیور لائن کوٹیپ کون کررہاتھااوراب وہ کون ہےجو اپنے مقصد کےلیےان آڈیوز کو لیک کررہا ہے؟
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) December 16, 2022