Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک، درخواست سماعت کے لیے مقرر

قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق پیر کے روز درخواست کی سماعت کریں گے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور سابق وزیراعظم کے فوکل پرسن ڈیجیٹل میڈیا ارسلان خالد کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کے لیے درخواست دائر کردی گئی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ آڈیو لیک کی فارینزک تحقیقات کرے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کے معاملے پر کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔
قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق پیر کے روز سماعت کریں گے۔ ’بشریٰ بی بی اور ارسلان خالد کو عدالت بلا کر ویڈیو سے متعلق پوچھا جائے۔‘
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ’آڈیو درست ثابت ہونے کی صورت میں بشریٰ بی بی اور ارسلان خالد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔‘
درخواست میں وزارت داخلہ، وزارت اطلاعات، چیئرمین پیمرا اور پی آئی ڈی کو فریق بنایا گیا ہے۔
ایف آئی اے، انٹیلی جنس بیورو اور سٹیٹ بینک کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

شیئر: