Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

106سالہ معمر شیف مستان اماں

حیدرآباددکن .... آندھرا پردیش کی 106سالہ خاتون مستان اماں ہند کی ایسی معمر خاتون ہیں جو سب سے زیادہ یوٹیوب پر دیکھی جاتی۔ وہ لوگوں کو یوٹیوب پر کھانا پکانے کی ترکیبیں بتاتی ہیں اور ان کے 3لاکھ سے زیادہ فالورز ہیں۔ انکے چینل کا نام ”کنٹری فوڈز“ ہے۔ انکے پوتے کا نام لکشمن ہے جو اپنے دوست کے ساتھ یہ چینل چلاتا ہے۔ مستان اماں لوگوں کو جو ترکیبیں بتاتی ہیں وہ آجکل بیحد مقبول بھی ہورہی ہیں۔لکشمن کا کہناتھا کہ اس چینل کو کھولنے کا مقصد یہ تھا کہ ہم اپنی ثقافت کی عکاسی کرسکیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہندوستانی کھانا مقبول ہو۔ مستان اماں کی سب سے زیادہ ڈش جو مقبول ہوئی وہ ”بگھارے بیگن“ ہے۔ مستان اماں کھیت میں بیٹھ کر لکڑی کے چولہے پر یہ کھانا تیار کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ناظرین کا زیادہ تر تعلق دیگر ملکوں سے ہے اور وہ ہماری وڈیوز پسند کرتے ہیں کیونکہ اس میں ”ہندوستانیت“ نظر آتی ہے۔ وہ ایک انتہائی بوڑھی خاتون کے ہاتھوں پکے کھانے سے بھی خوش ہوتے ہیں۔ وڈیو بنانے سے قبل مستان اماں کھانے میں استعمال ہونے والے تمام مصالحوں کے نام لکھ دیتی ہیں جو انہیں فراہم کئے جاتے ہیں۔

شیئر: