سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے صومالیہ سے اونٹوں، گایوں اور بکروں کے گوشت کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابقسعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے گوشت پرعائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ عالمی ادارہ صحت کی اس سفارش کی بنیاد پر کیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ صومالیہ کے حالات معمول پر آگئے ہیں۔ اب وہاں سے گوشت پر عائد پابندی اٹھائی جاسکتی ہے۔
سعودی ایوانہائے صنعت و تجارت کونسل نے تجارتی ایوانوں کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ ’صومالیہ سے گوشت کی درآمد پر پابندی ہٹا دی گئی ہے ۔سعودی تاجر گوشت درآمد کرسکتے ہیں‘۔