Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدی سے زائد قدیم بازار’الزل‘ سیاحوں کی توجہ کا مرکز

الزل بازار کو ریاض سیزن میں شامل کیا گیا ہے (فوٹو: ریاض سیزن ٹوئٹر)
سعودی محکمہ تفریحات نے مملکت کے 121 برس پرانے تاریخی بازار ’الزل‘ کو ریاض سیزن میں شامل کیا ہے جہاں سعودی شہری اور سیاح بڑی تعداد میں پہنچ رہے ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سیاح اور سعودی شہری الزل مارکیٹ اور اس کے اطراف کی گلیوں میں مختلف اشیا فروخت کرنے والی دکانوں پر جا رہے ہیں۔ یہاں ملبوسات، نوادر، دستی مصنوعات، زیورات، ، قالین، تسبیحیں، تلواریں اور خاص طور پر مشلحہ کی دکانوں پر بھیڑ لگی ہوتی ہے۔ 

الزل مارکیٹ کو ازسرنو آراستہ کیا گیا ہے (فوٹو: ریاض سیزن ٹوئٹر)

الزل مارکیٹ کو ازسرنو آراستہ کیا گیا ہے اور بڑے دلکش انداز میں منظم کیا گیا ہے۔ یہاں عوامی طائفے بھی اپنے فن کا جادو جگا رہے ہیں۔
اس میں انواع و اقسام کے ریستوران اور قہوہ خانے سیاحوں کی توجہ حاصل کرتے ہیں۔ یہاں آنے والے ماضی کی دنیا کا حسن دیکھ کر منفرد ثقافتی تجربہ کر رہے ہیں۔ یہاں چار عشروں بلکہ اس سے زیادہ پرانا سامان دیکھ کر لوگ خصوصی دلچسپی کا اظہار کرتے ہیں۔

بازار میں مختلف دکانوں پر گاہکوں کی بھیڑ لگی ہوتی ہے (فوٹو: ریاض سیزن ٹوئٹر)

الزل مارکیٹ 1901 میں قائم کی گئی تھی۔ یہ 38500 مربع میٹر میں پھیلی ہوئی ہے۔ یہ ریاض میں قصر الحکم زون کا ایک حصہ ہے۔ قصر الحکم کے احاطے میں متعدد تاریخی مقامات موجود ہیں۔ ان میں قصر الحکم، امام ترکی بن عبداللہ جامع مسجد، میدان العمل، المصمک کا صحن، الصفاۃ صحن، امام محمد بن سعود صحن،  قدیم شہر کی فصیل، سویقہ کمپلیکس اور المعیقلیہ سینٹر شامل ہیں۔ 

مارکیٹ 38500 مربع میٹر میں پھیلی ہوئی ہے (فوٹو: ریاض سیزن ٹوئٹر)

ریاض ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے دیگر کئی مزید منصوبوں پر بھی عملدرآمد کر رہی اور الزل مارکیٹ بھی شامل ہے۔ 
اتھارٹی اس کا بنیادی ڈھانچہ بحال کر چکی ہے جبکہ مارکیٹ کے اطراف میں منہدم ہو جانے والی مٹی کی عمارتوں کے کھنڈرات صاف کرا دیے گئے ہیں اور اندرونی راہداریوں کو روشن کردیا گیا ہے۔ اسی طرح پورے علاقے میں ٹائلز لگائی گئی ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: