جدہ میں اسلحہ کے زور پر دکان لوٹنے والے تین افراد گرفتار
’گرفتار شدگان یمنی تارکین ہیں اور ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ پولیس نے اسلحہ کے زور پر دکان کو لوٹنے والے تین غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ افراد دکان میں رقم اور وہاں موجود کارکنوں سے پیسے، موبائل اور قیمتی اشیا لے کر فرار ہوگئے ۔
جدہ پولیس نے کہا ہے کہ ’نگران کیمروں کی مدد سے ملوث افراد کی شناخت کی گئی ‘۔
’معلوم ہوا کہ وہ یمنی تارکین وطن ہیں اور ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’چوری کی گئی رقم اور چھینی جانے والی اشیا واپس کردی گئی ہیں جبکہ مذکورہ افراد کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔