Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’جدہ ایئرپورٹ سے پروازوں کی آمد و رفت اب معمول کے مطابق‘

موسم کی خرابی کے باعث بعض داخلی اور انٹرنیشنل پروازوں میں تاخیرہوئی تھی(فائل ایس پی اے)
سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ میں تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ترکی الذیب نے کہا ہے کہ ’موسم کی خرابی کے باعث جمعے کی صبح  بعض داخلی اور انٹرنیشنل پروازیں تاخیرہوئی تھی تاہم اب تمام پروازیں مقررہ وقت کی پابندی کررہی ہیں‘۔ 
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ترکی الذیب نے کہا کہ ؑ’جدہ ایئرپورٹ سے پروازوں کی آمد ورفت معطل نہیں ہوئی تاہم بعض مقامات کے لیے کچھ پروازیں تاخیر سے روانہ ہوئیں، اب صورتحال بہتر ہے‘۔ 
اس سے قبل کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ کے حکام نے مسافروں سے کہا تھا کہ ’وہ ایئرپورٹ آنے سے قبل اپنی پرواز کے حوالے سے  ضروردریافت کرلیں‘۔
 کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ حکام کا کہنا تھا کہ’ بارش اور خراب موسم کے پیش نظر بعض پروازیں تاخیر کا شکار ہوسکتی ہیں‘۔
یاد رہے کہ جدہ میں جمعرات کی صبح اورشام کو ہونے والی بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا تھا۔ شہری دفاع نے غیر مستحکم موسم کے باعث شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔

شیئر: