Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطیف میں راہگیر کو لوٹنے والے ملزمان پر فرد جرم عائد

ملزمان نےلوٹ مار کے لیے راہگیر کو گاڑی سے ٹکر مارنے کا اعتراف کیا( فوٹو ایس پی اے)
سعودی پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدار نے کہا ہے کہ ’قطیف میں راہگیر کو گاڑی سے جان بوجھ کر کچل کر اس کی قیمتی اشیا لوٹنے والے  ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی‘۔
 واردات پر مشتمل وڈیو وائرل تھی جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ ملزمان نے جان بوجھ کر راہگیر کو گاڑی کچلا اور پھر اس کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدار نے بتایا کہ ’ملزمان نے کا اقبالی بیان خصوصی کورٹ میں ریکارڈ کیا گیا ہے‘۔
 عہدیدار نے بتایا کہ ملزمان پوچھ گچھ کی گئی، دونوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ’لوٹ مار کے لیے گاڑی سے راہگیر کو ٹکر ماری تھی‘۔ 
ملزمان کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی اور فوری طور پر سپیشل کورٹ کے حوالے کرکے انہیں سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیاگیا تھا۔ 
پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدار نے کہا کہ ’ملزمان نے جو کچھ کیا وہ سنگین جرم ہے۔ اس پر سعودی قانون کے بموجب گرفتاری مقرر ہے‘۔ 
بیان میں کہا گیا کہ’ سعودی عرب کےعدالتی نظام میں بے قصور انسانوں کی جان، مال کو تحفظ حاصل ہے تاکہ معاشرے کے تمام افراد چین و سکون سے رہیںْ کسی بھی شخص کی جان و مال  کو خطرہ لاحق کرنا قابل مواخذہ جرم ہے۔‘

شیئر: