Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خیبر پختونخوا کے سکولوں میں موسم سرما کی چُھٹیوں کا اعلان

’سردی میں شدت کے باعث میدانی علاقوں کے سکولز 25 دسمبر سے یکم جنوری 2023 تک بند رہیں گے‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
صوبہ خیبر پختونخوا کے محکمہ تعلیم نے میدانی علاقوں کے سکولوں میں موسم سرما کی چُھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔
سنیچر کو محکمہ تعلیم نے ایک بیان میں کہا کہ ’سردی کی لہر میں غیرمعمولی اضافے کے پیش نظر میدانی علاقوں کے سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔‘
محکمہ تعلیم کے بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ ’سردی میں شدت کے باعث میدانی علاقوں کے سکولز 25 دسمبر سے یکم جنوری 2023 تک بند رہیں گے۔‘
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’سرمائی علاقوں میں موسم سرما کی سالانہ تعطیلات 25 دسمبر سے 15 فروری 2023 تک ہوں گی۔‘
اس سے قبل محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے موسم سرما کی چھٹیوں کو سردی کی شدت میں غیر معمولی اضافے سے مشروط کیا تھا۔‘
دو روز قبل محکمہ تعلیم نے کہا تھا کہ ’میدانی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی۔‘
تاہم سمر زون کے علاقوں کے ڈپٹی کمشنرز کو یہ اختیار دیا گیا تھا کہ وہ صورتِ حال کے مطابق فیصلہ کریں۔

شیئر: