Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا جنوبی افریقہ میں فیول ٹینکر دھماکے پر اظہار افسوس

ہولناک حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے( فوٹو اے پی)
سعودی عرب نے جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے مشرق میں ایک فیول ٹینکر میں دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئےہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے اتوار کو بیان میں جنوبی افریقہ کی حکومت اور عوام سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق جنوبی افریقہ کی وزارت صحت نے اتوار کو بتایا کہ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 15 ہوگئی جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔
مائع پٹرولیم گیس لے جانے والا ٹینکر سنیچر کو ایک پل کے نیچے پھنس گیا اوراس میں آگ لگ گئی۔ فائرفائٹر جب آگ بجھانے کےلیے پہنچے تو ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا۔
متحدہ عرب امارات اور مصر نے بھی اس ہولناک واقعہ پر تعزیت اور جنوبی افریقہ کی حکومت اورعوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

شیئر: