Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکی میں کوئلے کی کان میں دھماکے پر سعودی عرب کا اظہار افسوس

ترکی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے مرنے والوں کی تعداد 41 ہوگئی ہے( فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب نے ترکی کے قصبے اماسرا کی ایک کان میں ہونے والے دھماکے سے ہونے والے جانی نقصان پر ترک حکومت اور عوام سے افسوس اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ہلاک ہونے والوں کے رشتے داروں سے دلی تعزیت اور ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔
بیان میں اس یقین کا اظہار بھی کیا گیا کہ ’ترکی کے قابل حکام  کان میں پھنسے ہوئے افراد کو نکال سکیں گے‘۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے ترک صدر رجب طیب اردوغان کے حوالے سے بتایا کہ’ جمعے کو شمالی ترکی کے صوبے بارتین میں کوئلے کی کان میں دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 41 ہوگئی ہے‘۔
اس سے قبل ترک وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے کہا تھا کہ ’کان میں کام کرنے والے 110 افراد میں سے 58 کو امدادی ٹیموں نے بچا لیا یا وہ خود کان سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے‘۔

شیئر: