بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پولیس نے ’حق دو تحریک‘ کے 20 سے زائد کارکنان کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کو گرفتار کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔
گوادر میں پولیس نے مذاکرات کی ناکامی کے بعد اتوار اور پیر کی درمیانی شب اچانک ’حق دو تحریک‘ کے احتجاجی دھرنے کے مقام پر پہنچ کر ٹینٹ اُکھاڑ دیے اور مرکزی رہنماء حسین واڈیلہ سمیت متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔
مزید پڑھیں
-
بلوچستان کے شہر گوادر میں ’حق دو تحریک‘ کا ایک بار پھر دھرناNode ID: 715731