Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد میں سعودی شہری انتہائی ضرورت کے تحت باہر نکلیں: سفارتخانہ

ضرورت پڑ نے پر سفارتخانے یا کراچی میں قونصلیٹ کے نمبر پر رابطہ کیا جائے (فوٹو اے ایف پی)
پاکستان میں سعودی سفارتخانے نے اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کے بعد سعودی شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔
سفارتخانے نے مقیم سعودیوں اور سیاحت کے لیے موجود شہریوں کو انتباہ کیا کہ’ وہ انتہائی ضرورت کے تحت ہی باہر نکلیں۔ باہرنکلتے وقت تمام ضروری احتیاطی تدابیرکا خیال رکھا جائے‘۔ 
 سعودی سفارتخانے نے یہ انتباہ ایک بیان میں اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کیے جانے کے بعد جاری کیا ہے۔
سعودی سفارتخانے نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں سعودی شہریوں سے کہا کہ ’ضرورت پڑ نے پر سفارتخانے یا کراچی میں قونصلیٹ کے نمبر پر رابطہ کیا جائے۔
یاد رہے کہ جمعے کو اسلام آباد میں خودکش دھماکے کے بعد شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
 اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ریڈزون سمیت شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی ہے۔

شیئر: