پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں دہشت گردی کے خدشات کے باعث امریکی سفارت خانے نے اپنے سٹاف کے لیے حفاظتی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
امریکی سفارت خانے کی ویب سائٹ کے مطابق تمام سفارتی عملہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔
مزید پڑھیں
-
بنوں میں صورتحال، امریکہ کی پاکستان کو مدد کی پیشکشNode ID: 727266
اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے کہا ہے کہ حکومت کو اس بات کا علم ہے کہ نامعلوم افراد چھٹیوں کے دوران اسلام آباد میں واقع میریٹ ہوٹل میں امریکیوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
’سفارت خانے کی جانب سے اپنے سٹاف کو اسلام آباد میں واقع میریٹ ہوٹل جانے سے منع کیا جا رہا ہے۔ سکیورٹی خدشات کے باعث اسلام آباد میں ریڈ الرٹ ہے، جس کے بعد تمام سفارتی عملے کو اسلام آباد میں چھٹیوں کے دوران غیر ضروری اور نجی سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔‘
خیال رہے کہ جمعے کے روز اسلام آباد میں خود کش دھماکہ ہوا تھا جس میں ایک حملہ آور، ایک پولیس اہلکار اور ایک ٹیکسی ڈرائیور ہلاک ہو گیا تھا۔
Pakistan: Due to information about a possible attack, U.S. Embassy staff are prohibited from visiting the Marriott Hotel in Islamabad during the holidays. With the city on Red Alert, our personnel are to refrain from non-essential travel. https://t.co/llrmougDj0 pic.twitter.com/RKuEifcgXa
— Travel - State Dept (@TravelGov) December 25, 2022