Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں لکڑی کے گودام میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

ریاض کے المناخ محلے میں واقع لکڑیوں کے غیر منظم گودام میں آگ لگی( فوٹو ٹوئٹر شہری دفاع)
سعودی دارالحکومت ریاض میں منگل کو لکڑیوں کے ایک غیر منظم گودام میں لگی آگ پرقابو پالیا گیا۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اخبار  24 کے مطابق محکمہ شہری دفاع کے ماتحت فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی پہنچ گئیں اور یکارڈ وقت میں آگ پر قابو پالیا۔ 
شہری دفاع کے ادارے نے بیان میں بتایا کہ’ ریاض کے المناخ محلے میں واقع لکڑیوں کے ایک غیر منظم گودام میں لگی جس سے مالی نقصان ہوا ہے‘۔

شیئر: