Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

ٹرک کے خفیہ خانوں میں منشیات چھپائی گئی تھیں(فوٹو، ٹوئٹر)
محکمہ کسٹم اورٹیکس نے بڑی مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے شپمنٹ وصول کرنے کے لیے آنے والے شخص کوحراست میں لے لیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے’  کے مطابق محکمہ کسٹم وٹیکس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہےکہ بیرون مملکت سے آنے والی ایک شپمنٹ کامعائنہ کرنے پرمعلوم ہوا کہ اس میں منشیات چھپائی گئی ہیں۔
محکمہ کسٹم کے اہلکاروں نے خصوصی تربیت یافتہ کتوں کی مدد سے ٹرک کا معائنہ کیا جس پرمعلوم ہوا کہ ٹرک کے خفیہ خانوں میں منشیات موجود ہیں۔
کسٹم اہلکاروں نے  ٹرک کی ڈیفرینشل راڈ کھولا جس نے اندربڑی مقدارمیں نشہ آورگولیاں چھپائی گئی تھیں جبکہ ٹرک پرلدے پائپوں کے بنڈلز میں بھی نشہ آورگولیاں بڑی مہارت سے چھپائی گئی تھیں۔

نشہ آورگولیوں کو پائپ میں چھپایا گیاتھا(فوٹو، ایس پی اے)

شپمنٹ سے برآمد ہونے والی نشہ آورگولیوں کی تعداد 29 لاکھ 20 ہزار سے زائد بتائی جاتی ہیں۔ محکمہ کسٹم کا مزید کہنا تھاکہ ربع الخالی چیک پوسٹ پرجس ٹرک سے منشیات برآمد ہوئی تھیں انہیں وصول کرنے کے لیے آنے والے شخص کو حراست میں لے کراسے تحقیقات کےلیے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے۔

شیئر: