Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جوابی کارروائی میں 50افغان فوجی ہلاک ہوئے ،میجر جنرل ندیم

چمن .. آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم نے کہا ہے کہ پاک، افغان بارڈر پر جوابی کارروائی میں 50 افغان فوجی ہلاک اور100 زخمی ہوگئے۔4 چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا گیا۔چمن میں میڈیا کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ جوابی کارروائی میںافغانستان کے نقصان سے خوش نہیں تاہم پاکستان کی سالمیت اولین ترجیح ہے ۔پاکستانی سرحد کی خلاف ورزی قبول نہیں کریں گے۔ اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لئے کسی بھی حد تک جائیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ افغان فورسز نے مردم شماری کے عمل کو نقصان پہنچایا ۔ پاکستانی علاقوں میں گھروں میں گھس کر قبضے کئے اور پوزیشنز سنبھالیں۔انہوں نے کہا کہ افغان فورسز نے بلا اشتعال شہری آبادی کو نشانہ بنایا ۔ چاہتے تو زیادہ فورس استعمال کر کے گاوں پہلے ہی خالی کرالیتے لیکن ہماری مثبت سوچ کا غلط فائدہ اٹھایا گیا۔انہوںنے کہا کہ افغانستان کی جانب سے سیز فائر کی درخواست کو قبول کر لیا گیا۔ایک سوال پرانہوں نے کہا اس میں کوئی شک نہیں کہ افغانستان ہندوستانی ایما پر بھی ایسی شر انگیزی کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگ دونوں ملکوں کے مفاد میں نہیں۔امید ہے افغان قیادت اس مسئلے کو دیکھے گی۔ 

 

شیئر: