Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا: گوگل پر’قتل کیسے کیا جائے‘ سرچ کرنے کے بعد بیوی کا قتل

پولیس کا کہنا ہے کہ وکاس کو گرفتار کر لیا گیا ہے ان کی گرل فریڈ کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔ (فوٹو: این ڈی ٹی وی)
انڈیا کی ریاست اترپردیش میں پولیس نے ایک شخص کو اپنی بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بیوی کو قتل کرنے سے پہلے گوگل پر ’قتل کیسے کیا جائے‘ سرچ کیا تھا۔
اترپردیش پولیس کے مطابق ملزم وکاس نے پہلے وقوعے کو ڈکیٹی کا رنگ دے کر پولیس کو چکمہ دینے کی کوشش کی۔ تاہم پولیس کو ان کے موبائل سے ان کے خلاف ایسے شواہد ملے جس کے بعد پولیس کو نہ صرف ان کے بلکہ ان کے گرل فرینڈ کے حوالے سے بھی مزید ثبوت ملے۔
عازی آباد ضلع کے مودی نگر نامی علاقے کے رہائشی وکاس نے پولیس کو بتایا تھا کہ ان کی بیوی کو جمعے کو ہاپور کے قریب نیشنل ہائی وے پر لوٹ لیا گیا۔
پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو انہیں سونیا کی گلہ کٹی لاش ملی۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر وکاس کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔
جب وکاس کے موبائل کو چیک کیا گیا تو اس کے خلاف قتل میں ملوث ہونے کے حوالے سے چیزین ملی۔ پولیس کے مطابق وکاس نے موبائل پر ’قتل کیسے کیا جائے‘ سرش کیا تھا۔ انہوں نے آن لائن سٹور سے زہر بھی خریدنے کی کوشش کی تھی۔ انہوں نے گوگل پر اسلحہ خریدنے کے حوالے سے بھی سرچ کیا تھا۔
ہاپور کے پولیس ایس پی دیپک پھوکار نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ وکاس اور ان کی بیوی کی شادی کے چند سالوں کے بعد ہی دونوں کے درمیان وکاس کی غیر ازدواجی تعلقات کی وجہ سے اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔ ’یہ اختلافات اتنے بڑھ گئے کہ ان کا نتیجہ سونیا کی جمعے کو سازش کے ذریعے قتل پر منتج ہوئے۔‘
پولیس کا کہنا ہے کہ وکاس کو گرفتار کر لیا گیا ہے ان کی گرل فریڈ کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔
حکومت کی جانب سے قتل کے معمے کو حل کرنے والی پولیس ٹیم کے لیے 25 ہزار انڈین روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔
 

شیئر: