قطر: 97لاکھ افراد نے حمد انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے ذریعہ سفر کیا
دوحہ:رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 97لاکھ سے زیادہ افراد نے حمد انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے ذریعہ سفر کیا۔ یہ تعداد گزشتہ سال مماثل مدت سے 10فیصد زیادہ ہے ۔ العرب اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق مارچ کے دوران حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں شامل تھا جہاں صرف ایک ماہ کے دوران 21842طیاروں نے ٹیک آف اور لینڈنگ کی۔ ہوائی اڈے کے ذریعہ کارگو ہونے والے سامان کی مجموعی مقدار177325ٹن رہی۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حمد انٹر نیشنل ایئرپورٹ دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے جہاں دنیا کے مختلف ممالک کا سفر کرنے والے یہاں سے ہوتے ہوئے اگلی منزل کی طرف جاتے ہیں۔