Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک ریجن میں اللوز پہاڑ پر برفباری کے دلکش مناظر کیمرے میں قید

 اللوز پہاڑ کو برف نے ہر جانب سے ڈھانپ لیا ہے( فوٹو العربیہ)
سعودی عرب کے تبوک ریجن میں اللوز پہاڑ نے سفید چادر اوڑھ لی۔ برفباری کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق شمالی سعودی عرب کا معروف اللوز پہاڑ پر بدھ کی صبح برفباری ہوئی۔ برف نے پہاڑ کو ہر جانب سے ڈھانپ لیا۔
تبوک ریجن میں ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔ پہاڑ کی چوٹیوں پر برف کی تہہ در تہہ جمتی جارہی ہے۔

اللوز پہاڑ تبوک شہر سے تقریبا 200 کلو میٹر شمال میں واقع ہے(فوٹو ایس پی اے)

سوشل میڈیا صارفین نے برفباری کے دلکش مناظر کی وڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئرکی ہیں۔
سعودی فوٹو گرافر خالد ابو منصورکا کہنا ہے کہ’ اللوز پہاڑ پر برفباری کے دلکش مناظر فوٹو گرافروں کو اپنی جانب کھینچ رہے ہیں۔ فوٹو گرافر مختلف زاویوں سے برفباری کے مناظر اپنے کیمروں میں قید کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں‘۔ 
یاد رہے کہ جبل اللوز سطح سمندر سے 2549 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔ یہ سعودی عرب کا واحد پہاڑ ہے جہاں موسم سرما میں برفباری ہوتی ہے۔ 

 یہاں اللوز (بادام) کے درخت ہوا کرتے تھے، اسی لیے اللوز پہاڑ کہا جاتا ہے(فوٹو ایس پی اے)

اللوز پہاڑ تبوک شہر سے تقریبا 200 کلو میٹر شمال میں اردن سے ملنے والے سرحدی علاقے کے قریب واقع ہے۔ یہ حصمی زون میں کوہستانی سلسلے کا بلند ترین مقام ہے۔
 اس کا پہاڑی سلسلہ السروات کے کوہستانی سلسلے کا حصہ ہے۔ مغربی تبوک سے اردن کی وادی رم تک چلا گیا ہے۔ قدیم زمانے میں یہاں اللوز  (بادام) کے درخت ہوا کرتے تھے۔اسی مناسبت سے اسے اللوز پہاڑ کہا جاتا ہے۔

شیئر: