Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے بحرینی وزیرکی ملاقات

باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
وزیرتوانائی شہزادہ عبدالعزیزبن سلمان بن عبدالعزیزآل سعود نے ریاض میں اپنے دفترمیں بحرینی وزیربرائے پائیدار ترقی نورہ بنت علی الخلیف سے ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق اس موقع پر سرکلرکاربن اکانومی کے حوالے سے دونوں ممالک کے مابین تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں سرسبز سعودی عرب اورمشرق وسطی گرین اقدامات کے حوالے سے بھی اہم گفتگو ہوئی۔
پائیدار ترقی کےحصول کے حوالے سے دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے موضوع پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

شیئر: