Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 چین ہمارا سٹراٹیجک ساتھی ہے، شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان

تجارتی تعلقات میں حالیہ 5 برس کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب، چین کو اپنا سٹراٹیجک ساتھی سمجھتا ہے۔ وہ جمعرات کو دونوں ملکوں کے درمیان توانائی، بھاری سرمایہ کاری، شاہراہ ریشم، بیلٹ انشیٹو کی ذیلی کمیٹی کے  چوتھے اجلاس  سے خطاب کررہے تھے۔ 
اخبار  24 کے مطابق  شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ ’ یہ کمیٹی چین اور مملکت کے وژن کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے کی کوشش کررہی ہے۔ خصوصا توانائی کے شعبے پر زیادہ توجہ مرکوز کی جارہی ہے‘۔ 
وزیر توانائی نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات میں حالیہ 5 برس کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ ’چین سعودی تیل برآمدات کے حوالے سے اول نمبر پر آگیا ہے۔ اس حوالے سےچین مملکت پر مکمل طورپرانحصار کرسکتا ہے۔ 
دوسری جانب چین کے قومی ادارے برائے  ترقی و اصلاحات کے نائب سربراہ نے تیل کی عالمی منڈیوں میں استحکام برقرار رکھنے کے حوالے سے سعودی عرب کی کوششوں کو سراہا۔ 
اجلاس کے دوران دونوں ملکوں کے  درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کو مستحکم بنانے کی تدابیر پر  تبادلہ خیال ہوا۔ اس حوالے سے پٹرول، پٹروکیمیکل، کاربن کے اخراج والی ٹیکنالوجی، بجلی، تجدد پذیر توانائی، ہائیڈروجن، توانائی کی عمدگی، ایٹمی توانائی کے پرامن استعمال اور رسد چین کی سیکیورٹی جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
فریقین نے شاہراہ ریشم اور بیلٹ انشیٹو میں شامل ممالک میں سرمایہ  کاری کے حوالے سے یکجہتی پر اتفاق رائے کیا۔

فریقین نے شاہراہ ریشم اور بیلٹ انشیٹو میں شامل ممالک میں سرمایہ  کاری کے حوالے سے یکجہتی پر اتفاق رائے کیا(فوٹو، ٹوئٹر) 

دونوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ انشیٹو میں شامل ممالک کو گیس اور پٹرول کی رسد یقینی بنانے کے لیے تعاون کیا جائے گا۔ 
یاد رہے کہ  مذکورہ کمیٹی اعلی سطح سعودی چین مشترکہ کمیشن کے ماتحت کمیٹیوں میں سے ایک ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے کمیشن کی سربراہی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کررہے ہیں۔ 

شیئر: