Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پروفیسر کے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں تحقیقی منصوبے

فیصل نواب نے گزشتہ دہائی میں تعلیم کے شعبے میں مملکت کی تیز ترین ترقی کی بھرپور تعریف کی۔ فوٹو واس
سعودی اسسٹنٹ پروفیسر فیصل نواب امریکہ کے شہر اروائن میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں کمپیوٹر سائنس کے شعبے سے منسلک ہیں۔ انہوں نے سلیکون ویلی میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کا پروجیکٹ تیار کرنے کے لیے ریسرچ ٹیم کی قیادت کی ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی پروفیسر کا بڑا پروجیکٹ میٹا پلیٹ فارم کے لیے تھا، جب ان کی قیادت میں ٹیم نے انٹرنیٹ کی آئندہ نسل کے لیے مستقبل کی ٹیکنالوجیز میں 2021 کی ریسرچ کمپنی کا ایوارڈ جیتا ہے۔

ڈاکٹر فیصل نواب نے کاوسٹ سے کمپیوٹر سائنس میں ماسٹر ڈگری حاصل کی تھی۔ فوٹو واس

اسسٹنٹ پروفیسر فیصل نواب نے بتایا ہے کہ مستقبل کے لیے دیگر دو منصوبے ایک سٹارٹ اپ کمپنی کے ساتھ کیے جا رہے ہیں جو لیبارٹری میں تحقیقی آئیڈیاز تیار کرنے کے لیے ہیں، تاکہ سمارٹ سٹیز اور یونیورسٹیوں میں ڈیٹا کو پروڈکٹس کے ذریعے منتقل کیا جا سکے۔
دوسرا پروجیکٹ ایک معروف گیم کمپنی روبلوکس کے لیے ہے کہ وہ چھٹیوں کے دوران ڈیٹا پریشر کے مسئلے کو حل کرے تاکہ صارفین کی بڑی تعداد اور اس روبلوکس گیم کے زیادہ تر پلیئرز کے درمیان تصاویر اور ڈیٹا شیئرنگ کے لیے حل نکالاجا سکے۔
فیصل نواب نے گزشتہ دہائی میں تعلیم کے شعبے میں سعودی عرب کی بڑے پیمانے پر تیزترین ترقی کی بھرپور انداز سے تعریف کی ہے جس کے تحت مقامی یونیورسٹیوں کو معروف بین الاقوامی درجہ بندی میں دیگر انٹرنیشنل یونیورسٹیوں کے ساتھ مقابلہ کرنے اور تحقیقی شعبے میں ترقی ملی ہے۔

مستقبل کے لیے دو منصوبے  سٹارٹ اپ کمپنی کے ساتھ کئے جا رہے ہیں۔ فوٹو واس

ڈاکٹر فیصل نواب نے سعودی عرب سے سکالرشپ لے کر دنیا کی عظیم یونیورسٹیوں میں سعودی طلبا کی کارکردگی کی بھی تعریف کی ہے، اس کے علاوہ ایسے سٹوڈنٹس جنہوں نے کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی، کنگ فہد یونیورسٹی آف پیٹرولیم اینڈ منرلز، کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (کاوسٹ) اور شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز فاؤنڈیشن جیسے اداروں سے اعلٰی تعلیمی اور سائنسی قابلیت حاصل کی۔
واضح رہے کہ فیصل نواب نے کنگ فہد پیٹرولیم اینڈ منرلز یونیورسٹی سے 2005 سے 2009 کے دوران کمپیوٹر انجینئرنگ میں گریجویشن مکمل کی اور2009 سے2011  میں کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(کاوسٹ) سے کمپیوٹر سائنس میں ماسٹر ڈگری حاصل کی تھی۔
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کری

شیئر: