Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بند کمرے میں کوئلہ جلانے میں احتیاط کی جائے: سعودی صحت کونسل

شہری دفاع کی جانب سے احتیاطی تدابیر جاری کی جاچکی ہیں (فائل فوٹو سبق)
سعودی صحت کونسل نے خبردار کیا ہے کہ’ موسم سرما میں بند کمرے میں کوئلہ جلانے میں احتیاط برتی جائے۔ بند کمرے میں کوئلے سے اٹھنے والی گیس انسانی دماغ کے خلیوں پراثرانداز ہوتی ہے جس سے موت بھی واقع ہوسکتی ہے‘۔ 
سبق نیوز کے مطابق سعودی ہیلتھ کونسل کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ’بند مقام پرجہاں تازہ ہوا کا گزرنہ ہو وہاں کوئلہ سے اٹھنے والے دھوئیں میں سانس لینے سے انسانی صحت متاثر ہوتی ہے‘۔
دھوئیں میں موجود گیس دماغ کے خلیات پراثرانداز ہوتی ہے جس سے انسان پر غشی ہوجاتی ہے۔
واضح رہے اس حوالے سے شہری دفاع کی جانب سے احتیاطی تدابیر جاری کی جاچکی ہیں جن میں کہا گیا تھا کہ ’اگرکوئلے سے تپش حاصل کرنا مقصود ہو تواس صورت میں کوئلہ کو کھلی ہوا میں جلائیں اور جب وہ پوری طرح سے دھک جائیں تو اسے محفوظ برتن میں رکھ کرکمرے میں منتقل کیاجائے‘۔
علاوہ ازیں کمرے میں تازہ ہوا کی آمد ورفت کا خاص خیال رکھاجائے۔ سونے سے قبل کوئلے کو کمرے سے باہررکھ دیا جائے۔
خیال رہے کہ کوئلہ ہوا میں موجود آکسیجن کو جذب کرتا ہے اورکاربن مونو اکسائڈ کا اخراج کرتا ہے جو قاتل گیس میں شمار ہوتی ہے۔ کوئلے سے خارج ہونے والی کاربن مونو اکسائڈ کا کوئی رنگ ہوتا ہے اورنہ اس کی بو محسوس کی جاسکتی ہے۔   

شیئر: