خمیس مشیط میں محکمہ خفیہ کے سربراہ ٹریفک حادثے میں ہلاک
’گاڑی میں بیٹی بھی تھی جو موقع پر ہلاک ہوگئیں، کمشنر کی طرف سے اظہار افسوس‘ ( فوٹو: سبق)
خمیس مشیط میں محکمہ خفیہ کے سربراہ بریگیڈیئر احمد الزہرانی ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گاڑی میں ان کے ساتھ بیٹی بھی تھی جو موقع پر ہلاک ہوگئیں۔
خمیس مشیط کے کمشنرخالد بن مشیط اور تمام سرکاری اداروں نے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی ہے۔
کمشنری دفتر نے کہا ہے کہ ’بریگیڈیئر احمد الزہرانی کی وفات پر گہرا دکھ اور صدمہ ہوا ہے‘۔
واضح رہے کہ متوفی بریگیڈیئر اپنی بیٹی کے ساتھ گاڑی میں جا رہے تھےجب خطرناک حادثے کا شکار ہوگئے۔