سوشل میڈیا پر منشیات کی مارکیٹنگ کرنے والا شہری گرفتار
عسیر ریجن میں ایک شہری کے قبضے سے 66 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے سوشل میڈیا پر منشیات کی مارکیٹنگ کرنے والے ایک مقامی شہری کو حراست میں لیا ہے۔
عاجل نیوز نے ادارہ انسداد منشیات کے حوالے سے بتایا کہ’ ادارے کو اطلاع ملی تھی کہ ایک نامعلوم شخص سوشل میڈیا پرمنشیات فروخت کرنے کی مہم چلائے ہوئے ہے‘۔
اطلاع ملنے پرادارے کی خصوصی ٹیمیں حرکت میں آگئی جو جلد ملزم کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوگئیں۔ ملزم نے کوکین، چرس اورنشہ آورممنوعہ گولیاں فروخت کرنے کےلیے تشہیری مواد سوشل میڈیا پراپ لوڈ کیا تھا۔
ملزم کے خلاف ابتدائی رپورٹ درج کیے جانے کے بعد مزید تحقیقات کےلیے پراسیکیوشن کے سپرد کردیا گیا جہاں تحقیقات مکمل کرنے کے بعد اس کا چالان عدالت میں پیش کیاجائے گا۔
علاوہ ازیں عسیر ریجن میں سرحدی محافظوں نے سراہ عبیدہ کمشنری میں ایک شہری کو گرفتار کرکے 66 کلو گرام منشیات برآمد کرلی۔
ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ ’منشیات کار میں چھپائی گئی تھی۔ ملزم کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ حکم کے حوالے کردیا گیا‘۔