35 سالہ میسی نے قطر میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ فٹ بال کا فائنل جیتنے کے تین ہفتے بعد منگل کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ ٹریننگ میں حصہ لیا۔
سات بار بیلن ڈی آر کے فاتح میسی نے ورلڈ کپ سے قبل اپنے کلب کے لیے اس سیزن کے دوران 19 میچوں میں 12 گول کیے تھے۔
تاہم قطر کی زیر ملکیت پیرس سینٹ جرمین فٹ بال کلب کرسٹوف گالٹیر کے ساتھ میسی کے معاہدے کو وسعت دینے کے لیے بات چیت کر رہا ہے اور انہیں فرانسیسی دارالحکومت پیریس میں آباد ہونے پر اصرار کر رہا ہے۔
کرسٹوف گالٹیر نے صحافیوں کو بتایا کہ ’ میں جانتا ہوں کہ وہاں بات چیت ہو رہی ہے اور کلب نے میسی سے بات کی ہے لیکن مجھے نہیں معلوم کہ وہ کہاں ہیں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ میسی مجھے پیرس میں خوش معلوم ہوتا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ کلب کی میسی کے معاہدے میں توسیع کی حقیقی خواہش ہے‘۔
کرسٹوف گالٹیر نے کہا کہ ’ پیرس سینٹ جرمین کے مشیر لوئس کیمپوس، میسی کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں‘۔
واضح رہے کہ میسی ارجنٹائن کی جانب سے مجموعی طور پر سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے اپنے ملک کے لیے اب تک 97 گول کیے ہیں۔
اس کے علاوہ میسی نے 7 مرتبہ فٹبال کا معتبر ایوارڈ بالن ڈور بھی اپنے نام کیا ہوا ہے۔
میسی نے سپین کی فٹبال لیگ لا لیگا میں بارسلونا فٹبال کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے 778 میچز میں 672 گول کیے ہیں جب کہ فرانسیسی لیگ ون کی ٹیم پیرس سینٹ جرمن کی جانب سے 53 میچز میں 23 گول سکور کیے ہیں۔
میسی اپنے انٹرنیشنل اور لیگ کیریئر میں 1002 میچ کھیل کر 792 گول کر چکے ہیں۔
میسی نے بارسلونا کے لیے اپنے شاندار کیریئر میں 35 ٹرافیاں جتوائیں جبکہ موجودہ کلبپیرس سینٹ جرمن کو ٹائٹل جتوایا اور 2021 میں ارجنٹائن کو کوپا امریکہ کا ٹائٹل جتوایا۔