Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی سعودی عرب میں دوستانہ میچ کھیلیں گے

رونالڈو اور میسی کے درمیان یہ دوستانہ فٹ بال میچ 19 جنوری کو ریاض میں ہو گا (فوٹو: مارکا)
فٹ بال سٹارز لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ فہد سٹیڈیم میں رواں ماہ ایک دوستانہ میچ میں مدمقابل ہوں گے۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق لیونل میسی کے فٹ بال کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کے خلاف یہ میچ رونالڈو کا سعودی فٹ بال کلب انصر اور اس کا حریف کلب الہلال مل کر 19 جنوری کو کھیلیں گے۔
 پی ایس جی کی ٹیم، جس کے مالک قطری ہے، سعودی عرب روانگلی سے پہلے 17 جنوری کو دوحہ پہنچے گی۔ میسی فٹ بال ورلڈ کپ جیتنے کے بعد 15 روز کی چھٹیوں پر تھے اور وہ گذشتہ ہفتے پی ایس جی ٹریننگ کے لیے پہنچے تھے۔
رونالڈو نے حال ہی سعودی کلب انصر کے ساتھ 2025 تک 20 کروڑ یورو کا معاہدہ کیا ہے۔
النصر کلب کے کوچ فرانس کے روڈی گارشیا ہیں اور سعودی عرب نے رونالڈو کو کلب میں اس لیے شامل کیا ہے تاکہ وہ ممکنہ طور پر 2030 میں مصر اور یونان کے ساتھ فٹ بال ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی سے قبل ملک میں فٹ بال کے کھیل کو فروغ دے سکے۔
رونالڈو اور میسی کی گذشتہ 15 برسوں سے فٹ بال کے کھیل پر چھائے ہوئے ہیں اور 12 مرتبہ ایک دوسرے کے خلاف ’بالون ڈی اور‘ ایوارڈ جیت چکے ہیں۔
ان کے درمیان نو برس سے جاری مقابلے کی فضا سپین میں اس وقت شروع ہوئی جب میسی بارسلونا اور رونالڈو ریئل میڈرڈ کی جانب سے کھیل رہے تھے۔
ریاض میں النصر اور الہلال سعودی عرب کے دو کامیاب ترین کلب ہیں۔ قطر نے پی ایس جی کلب 2011 میں خریدا تھا۔

شیئر: