Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کلینکس اور ہسپتالوں میں ہزاروں مریضوں کو طبی خدمات کی فراہمی

سعودی پوسٹ کے تعاون سے مریضوں کی دوائیاں گھروں تک پہنچائی گئی ہیں( فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کے وسطی اور مشرقی علاقوں میں کلینکس اور ہسپتالوں نے 2022 کی پہلی ششماہی میں ہزاروں مریضوں کو طبی خدمات فراہم کیں ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق قصیم ریجن کے شہر بریدہ میں پرنس سلطان کارڈیک سینٹر کے بلڈ کلینک نے ایک ہزار870 سے زیادہ مریضوں کو طبی خدمات فراہم کیں۔
ان خدمات میں طبی مشاورت، فارمیسی سے ادویات حاصل کرنے کے طریقۂ کار کے بارے میں مریضوں کی رہنمائی اور سعودی پوسٹ کے تعاون سے مریضوں کی دوائیوں کو گھروں تک پہنچانا شامل تھا۔
پرنس سلطان کارڈیک سینٹر کے بلڈ کلینک نے انات ایپ کے ذریعے ایک ورچوئل کلینک کا انعقاد بھی کیا تاکہ ہیلتھ کیئر کے اہلکاروں کو مریضوں کا دورسے انٹرویو لینے، ان کی اپائنٹمنٹس پر عمل کرنے یا مریض کے مرکز میں آنے کے بغیر ہی قریبی ہیلتھ کیئر سینٹر سے ان کا ٹیسٹ کروانے میں مدد ملے۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں الدوادمي جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ اور آؤٹ پیشنٹ کلینکس نے تقریباً  چھیاسی ہزار 434 مریضوں کو اپنی خدمات فراہم کیں۔
الدوادمي جنرل ہسپتال نے 836 سرجری، 17 ہزار 73 ریڈیولاجیکل امتحانات اور تین لاکھ 66 ہزار469 لیبارٹری ٹیسٹ کیے۔
کارڈیک سرجری اور کیتھیٹرائزیشن یونٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے حفر الباطن سینٹرل ہسپتال نے جولائی کے دوران کارڈیک کیتھیٹرائزیشن کے 39 کامیاب آپریشن کیے۔
حفر الباطن ہیلتھ افیئرز نے کہا کہ ہائی رسک ہارٹ اٹیک کے سات ایمرجنسی کیسز کا علاج کیا گیا۔
حفر الباطن سینٹرل ہسپتال نے گزشتہ سال 237 مستحقین کو خدمات فراہم کیں۔ اس ہسپتال نے 150 ایمرجنسی کیسز اور80 ڈائیگناسٹک اور تھیراپیوٹک کے کیسز کے علاوہ چارایمپلانٹیبل کارڈیوورٹر ڈیفبریلیٹرز اورسات الیکٹروکارڈیوگرافی کیسز بھی انجام دیے۔

شیئر: