ریاض اور مکہ سمیت کئی علاقے اتوار کو بھی بارش کی زد میں
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’مملکت کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ اتوار کی شب تک جاری رہنے کا قوی امکان ہے‘۔
اخبار24 نے موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے جاری موسمیاتی تبدیلی پر جاری رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ ’ریاض، مشرقی ریجن اورمکہ مکرمہ بارش کی زد میں رہیں گے‘۔
موسمیات کی جانب سے جاری ہائی الرٹ میں کہا گیا کہ’ بعض مقامات پرموسلا دھاربارش کے ساتھ ژالہ باری بھی متوقع ہے جبکہ تیز ہوائیں بھی چلیں گی جس سے حد نگاہ شدید متاثر ہوسکتی ہے۔ وادیوں اورنشیبی مقامات پرسیلاب کا بھی خدشہ ہے‘۔
بیان کے مطابق’ الجوف اورشمالی حدود ریجن میں گہری دھند چھائی رہے گی جس سے حد نگاہ متاثرہوسکتی ہے۔ شاہراہوں پرسفرکرنے والوں کو خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے‘۔