سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے ریاض ریجن میں بارش کےحوالےسے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔ بارش کا سلسلہ آج جمعرات کی شب کےآخری پہر سے جمعہ تک جاری رہے گا۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ دارالحکومت ریاض کے علاوہ الخرج، المزاحمیہ، القویعیہ ، المجمعہ، الزلفی، الغاط، شقرا، رماح، الدوادمی، عفیف، الافلاج اور وادی الدواسر کمشنریوں میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی۔
محکمہ شہری دفاع نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو تاکید کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر کا دھیان رکھیں۔ وادیوں کے قریب نہ جائیں۔ برساتی نالوں اور ان نشیبی مقامات سے دور رہیں جہاں بارش کا پانی جمع ہوتا ہے۔