Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قاہرہ ایئرپورٹ پر ہتھیاروں اور نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام

ایکسرے مشین پر سامان میں دھاتی اشیاء کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ فوٹو عرب نیوز
مصر کے قدیم شہر قاہرہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے والے دو  الگ الگ مسافروں کے خلاف کسٹم قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ممنوعہ  اشیاء کی سمگلنگ کی کوشش  پر  کارروائی کی جائے گی۔
عرب نیوز کے مطابق ائیر پورٹ پہنچنے والے ایک  مسافر کے سامان میں تیز دھار والے 45 آلات پائے گئے جب کہ دوسرے مسافر کے سامان میں ممنوعہ دوا ٹراماڈول کی  گولیوں کی کھیپ موجود تھی۔

غیر ملکی خاتون مسافر ٹرانزٹ ہال پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی۔ فوٹو ٹوئٹر

قاہرہ پہنچے والا پہلا مسافر ترکش ائیرلائنز کی پرواز سے ترکی کے شہر استنبول سے قاہرہ پہنچا تھا۔ شک کی بنیاد پر کسٹمز حکام نے اسے سامان کی تلاشی کے لیے روکا اور سامان کو ایکسرے مشین میں سے گزارا گیا جس پر سامان میں دھاتی اشیاء کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔
مسافر کو گرفتار کر کے معائنہ کے نتیجے میں برآمد ہونے والے دھات کے ان تیز دھار آلات کو ضبط کر لیا گیاہے۔
دوسرے کیس میں قاہرہ ائیرپورٹ پر جنرل ڈیپارٹمنٹ فار ڈرگ کنٹرول کے ساتھ مل کر کسٹمز حکام نے تحقیقات کی۔
حکام نے بتایا کہ ایتھنز سےآنے والی  پرواز کے  مسافر سےکسٹمز کی کارروائی کے دوران ٹراماڈول کی 240 گولیاں ضبط کی گئیں۔

قاہرہ ائیرپورٹ پر جنرل ڈیپارٹمنٹ فار ڈرگ کنٹرول نے تحقیقات کی۔ فوٹو ٹوئٹر

کسٹم حکام کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایک غیر ملکی خاتون مسافر کے سامان سے ممنوعہ  نشہ آور اشیاء برآمد ہوئی ہیں جب کہ  ایک مصری مسافرکو  اپنےسامان میں ممنوعہ دوا کے پانچ  پیکٹ رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ سے آنے والی پرواز کی غیر ملکی خاتون مسافر کو  شک کے باعث کسٹمز  کاؤنٹر پر روکا گیا ، یہ مسافر ٹرانزٹ ہال پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی اور اس کی منزل مصر کا شہر الغردقہ تھا۔
ابتدائی طور پر خاتون مسافر نے کسی قسم کی ممنوعہ چیز سامان میں ہونے سے انکار کیا تا ہم سامان کی تلاشی لینے پر ممنوعہ تیل برآمد ہوا، اس کے علاوہ پلاسٹک کے 13 پیکٹ تھے جن میں ممنوعہ دوائیاں تھیں۔
 

شیئر: