Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی طرف سے امیر کویت کو تعزیتی مکتوب

’سعودی قیادت نے شیخ فواز کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان  نے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کو شیخ فواز دعیج السلمان الصباح کی وفات پر تعزیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے شیخ فواز کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
شاہ سلمان نے اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ ’ہمیں شیخ فواز کی وفات کی خبر پر صدمہ ہوا ہے‘۔
’ہم آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے متوفی کے لیے بلندی درجات کی دعا کرتے ہیں‘۔
اسی طرح ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امیر کویت کے نام روانہ کئے گئے مکتوب میں کہا ہے کہ ’ہمیں شیخ فواز کی وفات پر دکھ ہوا ہے‘۔
’ہم آپ سے متوفی کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں رب کریم سے دعا کرتے ہیں متوفی کو جنت کا اعلی  مقام عطا فرمائے‘۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اسی طرح کا تعزیتی مکتوب کویتی ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو بھی روانہ کیا ہے۔

شیئر: