Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے ڈیوس میں عراقی وزیر خارجہ کی ملاقات 

 باہمی تعاون کے استحکام اور فروغ کے طریقوں پر بات چیت کی گئی( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیرکو ڈیوس میں عراقی وزیر خارجہ فواد محمد حسین نے ملاقات کی ہے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان ورلڈ اکنامک فورم  2023 میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ میں ہیں۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں عراق اور سعودی عرب کے برادرانہ، گہرے اور مستحکم تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
تمام شعبوں میں باہمی تعاون کے استحکام اور فروغ کے طریقوں پر بات چیت کی گئی۔

ڈیوس 2023 کے ایجنڈے پر درج اہم موضوعات بھی زیر غور آئے ہیں(فوٹو ایس پی اے)

 دونوں ملکوں اور برادر عوام کی امنگوں کی تکمیل کے لیے تعاون بڑھانے کے موضوع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ 
سعودی عرب اور عراق کے وزرائے خارجہ نے مشرق وسطی میں امن و استحکام کے تحفظ کے حوالے سے دونوں ملکوں کی کوششیں تیز کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
علاوہ ازیں ڈیوس 2023 کے ایجنڈے پر درج اہم موضوعات خصوصا دنیا بھر میں پائدار ترقی کے پہیے کو متحرک کرنے کے موضوع بھی زیرغور آئے ہیں۔ 
اس موقع پر سوئٹزرلینڈ میں متعین سعودی سفیر ڈاکٹر عادل مرداد اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔ 

شیئر: