Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

4 لاکھ سعودیوں کو پرائیویٹ سیکٹر میں روزگار کے لیے سبسڈی

تربیتی پروگراموں پر 6 ارب ریال خرچ کیے گئے ہیں (فائل فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی فروغ افرادی قوت فنڈ ’ھدف‘ نے کہا ہے کہ’ 2022 کے دوران 4 لاکھ سعودیوں کو پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں و اداروں میں روزگار کے لیے سبسڈی فراہم کی گئی ہے‘۔
الاقتصادیہ کے مطابق فروغ افرادی قوت فنڈ کا کہنا ہے کہ’ گزشتہ برس سعودیوں کو روزگار کے  قابل بنانے والے تربیتی پروگراموں پر 6 ارب ریال خرچ کیے گئے۔‘ 
’ 2022 کے دوران روزگار تربیت کے پروگراموں اور سہولتوں سے خواتین سمیت 1.49 ملین سعودی نوجوانوں نے فائدہ اٹھایا۔ ایک لاکھ 38 ہزار نجی اداروں اور کمپنیوں نے فروغ افرادی قوت فنڈ سے فائدہ حاصل کیا ہے۔‘ 

شیئر: